پی ٹی آئی رہنما اور سابق وفاقی وزیر فواد چوہدری کا کہنا ہے کہ نواز شریف کو اشتہاری ہونے کی وجہ سے پابندی کا سامنا ہے۔
فواد چوہدری نے اپنے ایک بیان میں کہا کہ پوری دنیا میں مفرور کے حقوق کو محدود کیا جاتا ہے، مفرور پر اس لیے پابندی لگائی جاتی ہے تاکہ اسے قانون کا سامنا کرنے پر مجبور کیا جائے۔
پی ٹی آئی رہنما نے کہا کہ عمران خان پر پابندی ان کی تقریر کے خوف سے لگائی جا رہی ہے۔
فواد چوہدری کا مزید کہنا تھا کہ عمران خان پر پابندی سے صرف حکمران مزید بے نقاب ہوئے ہیں اور کچھ نہیں۔
Comments are closed.