جمعہ 25؍رجب المرجب 1444ھ17؍فروری 2023ء

نواز شریف کا پرویز الہٰی آڈیو لیکس معاملہ سپریم جوڈیشل کونسل بھیجنے کا مطالبہ

پاکستان مسلم لیگ (ن) کے قائد اور سابق وزیراعظم نواز شریف نے چوہدری پرویز الہٰی کی مبینہ آڈیو لیکس کا معاملہ سپریم جوڈیشل کونسل کو بھیجنے کا مطالبہ کردیا۔

لندن میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے نواز شریف نے کہا کہ چوہدری پرویز الہٰی کی جو آڈیو لیکس سامنے آئی ہیں انتہائی سنگین ہیں، اعلیٰ عدالت کے جج کے بارے میں اس سے زیادہ سنگین باتیں کیا ہو سکتی ہیں؟

نواز شریف نے کہا کہ یہ معاملہ بھی سپریم جوڈیشل کونسل کو نہیں بھیجنا تو پھر کیا کرنا ہے؟

سابق وزیراعظم نے کہا کہ پرویز الہٰی کی آڈیو لیکس کے معاملے کا ہر سطح پر نوٹس لیا جانا چاہیے۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.