مسلم لیگ (ن) کے قائد اور سابق وزیراعظم نواز شریف نے نظام عدل کے احترام سے متعلق سوال پوچھ لیا۔
سماجی رابطے کی ویب سائٹ پر جاری بیان میں نواز شریف نے کہا کہ بیٹے سے چند ہزار درہم تنخواہ نہ لینے پر انہیں نااہل کروا کر جیل پھینک دیا گیا۔
انہوں نے مزید کہا کہ دوسری طرف ایک ثابت شدہ کرپٹ کو صادق اور امین قراردیا گیا۔
نواز شریف نے یہ بھی کہا کہ ہمیں سزا سنانے والے 60 ارب لوٹنے والے کا استقبال کرتے ہیں۔
ن لیگی قائد کا کہنا تھا کہ کون کرے گا ایسے عدل کا احترام؟
Comments are closed.