بدھ14؍شوال المکرم 1442ھ26؍مئی 2021ء

نواز شریف کا مؤقف مریم نواز وضاحت سے بیان کرتی ہیں، رانا ثنا اللہ

مسلم لیگ (ن) کے سینئر رہنما رانا ثنا اللہ نے کہا ہے کہ نواز شریف کا مؤقف مریم نواز اچھے سے بیان کرتی ہیں۔

ایک بیان میں رانا ثنا اللہ نے کہا کہ سابق وزیراعظم نواز کا موقف زیادہ وضاحت کے ساتھ مریم نواز بیان کرتی ہیں۔

انہوں نے کہا کہ 2018 کے انتخابات سے پہلے ن لیگ قیادت کو نشانہ بنایا گیا اور پارٹی کو دیوار سے لگایا گیا۔

ن لیگی رہنما نے مزید کہا کہ پنجاب میں پیپلز پارٹی کا ووٹ ن لیگ کو نہیں بلکہ پی ٹی آئی کو ملا ہے۔

اُن کا کہنا تھا کہ حکمران جماعت پی ٹی آئی کی حلقوں میں درگت بن چکی ہے۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.