پاکستان ڈیموکریٹک موومنٹ (پی ڈی ایم) کا 2 روزہ سربراہی اجلاس منگل اور بدھ کو اسلام آباد میں طلب کرلیا گیا۔ اجلاس میں ملکی سیاسی صورتحال کا جائزہ اور مشترکہ فیصلے کیے جائیں گے۔
نواز شریف کی ہدایت پر وزیر خزانہ اور معاشی ٹیم بھی اجلاس میں شریک ہوگی۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ نواز شریف کی ہدایت پر انرجی ٹیم بھی اجلاس میں شریک ہوگی، جبکہ پیپلز پارٹی، ایم کیو ایم اور اے این پی بھی اجلاس میں شریک ہوں گی۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ پاکستان مسلم لیگ (ن) کے قائد نواز شریف نے گزشتہ اجلاس میں معاشی اور انرجی ٹیم پر شدید مایوسی کا اظہار کیا تھا۔
نواز شریف کا کہنا ہے کہ معاشی ٹیم کو زمینی حقائق سامنے رکھ کر فیصلے کرنے چاہئیں، پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافہ لندن میٹنگ کے وعدے کے خلاف کیا گیا۔
Comments are closed.