حکمران جماعت تحریک انصاف (پی ٹی آئی) رہنما ذلفی بخاری نے کہا ہے کہ سابق وزیراعظم نواز شریف چاہتے ہیں کہ ہم حوالگی کے معاملے میں عدالت جائیں۔
اسلام آباد میں میڈیا سے گفتگو میں ذلفی بخاری نے بتایا کہ برطانیہ سے مجرمان کی واپسی کے حوالے سے بہت سا وقت لگتا ہے۔
انہوں نے کہا کہ نواز شریف یہ ہی چاہتے ہیں کہ ہم حوالگی کے معاملے میں برطانوی عدالت جائیں۔
پی ٹی آئی رہنما نے مزید کہا کہ نواز شریف حوالگی کے معاملے کو 10، 15 سال عدالتوں میں گھسیٹ سکتے ہیں۔
ذلفی بخاری نے اعلان کیا کہ وہ نواز شریف کو ذاتی طور پر ریمیٹنس کارڈ ضرور بھیجیں گے۔
Comments are closed.