مسلم لیگ ن کے رہنما حمزہ شہباز نے کہا ہے کہ نواز شریف پاکستان کے تمام مسائل کا یقینی حل ہیں۔
لاہور میں مسلم لیگ ن کے تنظیمی ونگز کے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے حمزہ شہباز نے کہا کہ نواز شریف کو عوام نے جب وزیرِ اعظم بنایا تو انہوں نے عوام کو ریلیف دیا۔
حمزہ شہباز نے کہا کہ نواز شریف ہی پاکستان اور عوام کے دکھوں کا علاج ہیں، انہوں نے ہمیشہ پاکستان کے لیے کام کیا، پاکستان کی عزت، سر بلندی اور ترقی کا منصوبہ صرف نواز شریف کے پاس ہے۔
انہوں نے کہا کہ نواز شریف خدمت، عزت اور دیانت کا نام ہے، عوام نواز شریف کو وزیرِ اعظم نہیں بنا رہے بلکہ اپنی خوش حالی یقینی بنا رہے ہیں، نواز شریف کو ہمیشہ بحرانوں میں حکومت ملی لیکن انہوں نے ہمیشہ ملک کو بحرانوں سے نکالا۔
Comments are closed.