وزیراعظم شہبا زشریف نے کہا ہے کہ سابق وزیراعظم اور پارٹی قائد نواز شریف ن لیگ کے وزارت عظمیٰ کے امیدوار ہیں۔
شہباز شریف نے وزارت عظمیٰ سے متعلق ن لیگ میں چل رہی چہ مگوئیوں پر جواب دے دیا۔
انہوں نے کہا کہ ن لیگ اگر اگلہ الیکشن جیتی ہے تو وزارت عظمیٰ کے امیدوار نواز شریف ہوں گے۔
شہباز شریف نے مزید کہا کہ الیکشن 2023ء میں پیپلز پارٹی اور جمعیت علماء اسلام (جے یو آئی) سمیت تمام اتحادی جماعتوں کے ساتھ سیٹ ایڈجسٹمنٹ ہوسکتی ہے۔
ان کا کہنا تھا کہ جہاں سیٹ ایڈ جسٹمنٹ کی ضرورت نہیں ہوگی، وہاں مسلم لیگ (ن) اپنا امیدوار کھڑا کرے گی۔
Comments are closed.