جمعہ12؍ربیع الاوّل 1445ھ29؍ستمبر 2023ء

نواز شریف نے2017 کے کرداروں کا احتساب خدا پر چھوڑ دیا، اسحاق ڈار

سابق وزیر خزانہ اسحاق ڈار کا کہنا ہے کہ نواز شریف نے2017 کے کرداروں کا احتساب خدا پر چھوڑ دیا۔

لندن میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے اسحاق ڈار نے کہا کہ نواز شریف انتقام کے بجائے ملک کو ٹھیک کرنے پر توجہ دیں گے۔

ان کا کہنا تھا کہ نواز شریف پر ظلم کرنے والے کم عرصے میں بےنقاب ہوئے، پارٹی کا بیانیہ نواز شریف نے طے کیا۔

انہوں نے مزید کہا کہ نواز شریف کو نکالنے والوں نے ملک پر ظلم کیا، پاکستان کی ترقی کئی برس پیچھے دھکیل دی گئی۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.