منگل8؍ربیع الثانی 1445ھ24؍اکتوبر 2023ء

نواز شریف نے ہیلی کاپٹر سے اترنے کے بعد نماز ادا کی

پاکستان مسلم لیگ (ن) کے قائد اور سابق وزیراعظم نواز شریف نے ہیلی کاپٹر سے اترنے کے بعد نماز ادا کی۔ شہباز شریف، اسحاق ڈار، حمزہ شہباز اور دیگر رہنماؤں نے لاہور کے شاہی قلعے میں نواز شریف کے ہمراہ نماز  پڑھی۔

پاکستان مسلم لیگ (ن) کے قائد نواز شریف چار سال بعد وطن واپس پہنچ گئے۔ لاہور ایئرپورٹ پر سابق وزیراعظم شہباز شریف اور ن لیگی رہنماؤں نے نواز شریف کا استقبال کیا۔ کارکنان نے بھی اپنے قائد کا بھرپور استقبال کیا اور خوشی سے نہال ہوگئے۔

مریم نواز مرکزی اسٹیج پر نواز شریف کا استقبال کریں گی۔

نواز شریف دبئی سے خصوصی طیارے کے ذریعے براستہ اسلام آباد لاہور پہنچے۔ 

اس سے قبل اسلام آباد ایئرپورٹ پر قانونی دستاویزات پر دستخط کرنے کے بعد سابق وزیراعظم خصوصی طیارے میں سوار ہوئے جو انہیں اسلام آباد سے لے کر لاہور پہنچا۔

ن لیگی قائد کا لاہور ایئرپورٹ پر سابق وزیراعظم اور ان کے چھوٹے بھائی شہباز شریف سمیت دیگر رہنماؤں نے استقبال کیا۔ نواز شریف کے ساتھ اسحاق ڈار اور اعظم نذیر تارڑ بھی لاہور پہنچے۔

حنا پرویز بٹ نے کہا کہ نواز شریف کا جہاز اڈیالہ جیل سے گزر کر اسلام آباد ایئرپورٹ پر لینڈ کیا، اور اڈیالہ جیل سے گزر کر ہی لاہور جائے گا۔

نواز شریف ایئرپورٹ پہنچنے کے بعد بذریعہ ہیلی کاپٹر گریٹر اقبال پارک میں جلسہ گاہ کےلیے روانہ ہوئے۔ شاہی قلعےکے پاس دیوان خاص پر ہیلی پیڈ بنایا گیا۔

نواز شریف کو ہیلی پیڈ سے گاڑیوں کے قافلے میں مینار پاکستان جلسہ گاہ لے جایا گیا۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.