مسلم لیگ ن کے پارلیمانی بورڈ کا 11 واں اجلاس لاہور میں پارٹی قائد میاں نواز شریف کی زیر صدارت منعقد ہوا جس میں بہاولپور ڈویژن سے پارٹی ٹکٹ کے امیدواروں کے انٹرویو کیے گئے۔
ترجمان مسلم لیگ ن کےمطابق ماڈل ٹاؤن میں پارٹی کے مرکزی سیکریٹریٹ میں پارلیمانی بورڈ کے 11 ویں اجلاس میں ن لیگ کے صدر شہباز شریف اور چیف آرگنائزر مریم نواز سمیت دیگر رہنماؤں نے شرکت کی۔
اجلاس میں پارٹی قائد میاں نواز شریف نے بہاولپور ڈویژن سے پارٹی ٹکٹ کے خواہشمند امیدواروں کے انٹرویو کیے جو کئی گھنٹے جاری رہے۔
امیدواروں کے انٹرویوز کے بعد میاں نواز شریف ماڈل ٹاؤن سے واپس جاتی امرا روانہ ہوگئے۔
ترجمان مسلم لیگ ن کا کہنا ہے کہ پارلیمانی بورڈ 2 دسمبر سے اب تک سرگودھا ڈویژن، ڈسٹرکٹ راولپنڈی، ہزارہ، مالاکنڈ ڈویژن، صوبہ بلوچستان، ڈیرہ غازی خان، راولپنڈی، اٹک، جہلم، چکوال، خانیوال، وہاڑی، لودھراں، ملتان، گوجرانولہ، گجرات، سیالکوٹ اور نارووال سے پارٹی امیدواروں کے ناموں پر غور کرچکا ہے۔
Comments are closed.