سابق وزیراعظم اور مسلم لیگ (ن) کے قائد نواز شریف نے ق لیگ کو وزارت اعلیٰ دینے کی حامی بھرلی۔
ذرائع ن لیگ کے مطابق ن لیگ کی ٹیم آج چوہدری برادران سے ملاقات میں نواز شریف کا پیغام پہنچائے گی۔
ن لیگی ذرائع کے مطابق جلد الیکشن کروانے کی شرط پر نواز شریف نے وزارت اعلیٰ دینے کی حامی بھری ہے۔
ذرائع ن لیگ کے مطابق نئے انتخابات 3 سے 6 ماہ کے اندر کروائے جائیں گے۔
وزیراعظم عمران خان کے خلاف اعتماد کی تحریک کے تناظر میں اہم سیاسی پیشرفت سامنے آئی۔
ق لیگ اور ن لیگی وفود کے درمیان آج شام چوہدری برادران کی رہائشگاہ پر ملاقات طے ہوگئی ہے۔
ذرائع کے مطابق ملاقات میں باہمی سیاسی تعاون اور دیگر اہم امور پر بات چیت جارہی ہے۔
گزشتہ رات مہنگائی مکاؤ مارچ سے خطاب میں رانا تنویر حسین نے کہا تھا کہ چوہدری برادران سے ہماری بہت سی باتیں زیر غور ہیں۔
انہوں نے مزید کہا تھا کہ چوہدری برادران سے ایک یا دو دن میں فیصلہ ہوجائے گا، اسی دوران ایم کیو ایم بھی فیصلہ کرلے گی۔
Comments are closed.