مسلم لیگ (ن) کے قائد نواز شریف نے ایون فیلڈ ریفرنس میں اپنی صاحبزادی مریم نواز کے بری ہونے پر خوشی اور اطمینان کا اظہار کیا ہے۔
لندن میں نواز شریف اس حوالے سے ہونے والی عدالتی کارروائی کو دیکھ رہے تھے۔
مریم نواز نے اس حوالے سے ویڈیو اپنے ٹوئٹر اکاؤنٹ پر شیئر کی جس میں دیکھا جاسکتا ہے کہ نواز شریف ’جیو نیوز‘ کی ویب سائٹ کے ذریعے لائیو ’جیو نیوز‘ دیکھ رہے تھے۔ جہاں مریم نواز کی بریت کے فیصلے کی خبر نشر ہورہی تھی۔
یاد رہے کہ گزشتہ روز اسلام آباد ہائیکورٹ نے ایون فیلڈ ریفرنس میں مسلم لیگ ن کی نائب صدر مریم نواز کو بری کردیا تھا۔
عدالت نے مختصر فیصلے میں کہا کہ مریم نواز پبلک آفس ہولڈر نہیں تھیں ان پر اثاثوں کا کیس نہیں بنتا، 7 سال قید کی سزا کو کالعدم قرار دیا جاتا ہے.
Comments are closed.