مسلم لیگ (ن) کے قائد اور سابق وزیراعظم نواز شریف نے جمعیت علماء اسلام (جے یو آئی) ف کے سربراہ مولانا فضل الرحمان سے ٹیلیفونک رابطہ کیا ہے۔
جے یو آئی ترجمان اسلم غوری کے مطابق نواز شریف نے دوران گفتگو مولانا فضل الرحمان کی خیریت دریافت کی۔
اسلم غوری نے مزید کہا کہ دونوں جماعتوں نے سیاسی قائدین نے اس موقع پر ملکی سیاسی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا اور باہمی اتفاق سے ملکی مسائل حل کرنے کا عزم کیا۔
انہوں نے یہ بھی کہا کہ دوران گفتگو نواز شریف نے مولانا فضل الرحمان سے جلد ملاقات کی خواہش کا اظہار بھی کیا۔
Comments are closed.