جمعرات 24؍ربیع الثانی 1445ھ9؍نومبر 2023ء

نواز شریف نے سندھ کی 6 رکنی کمیٹی کو طلب کرلیا

مسلم لیگ (ن) کے قائد اور سابق وزیراعظم نواز شریف نے سندھ کی 6 رکنی کمیٹی کا اجلاس 29 نومبر کو طلب کرلیا۔

ذرائع کے مطابق سندھ کمیٹی میں شامل احسن اقبال، سعد رفیق، سردار ایاز صادق، زاہد حامد، بشیر میمن اور شاہ محمد شاہ کو نواز شریف نے طلب کیا ہے۔

ذرائع کے مطابق نواز شریف اور کمیٹی ارکان کی اس ملاقات میں سندھ میں قومی اور صوبائی اسمبلیوں کی نشستوں کے معاملات کو فائنل کیا جائے گا۔

ذرائع کے مطابق کمیٹی اجلاس میں سندھ میں ن لیگ کی اتحادی جماعت متحدہ قومی موومنٹ (ایم کیو ایم) پاکستان سے نشستوں پر طے ہونے والے فارمولے کو حتمی شکل دی جائے گی۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.