پیر21؍ربیع الثانی 1445ھ6؍نومبر2023ء

نواز شریف نے ابتک مولانا فضل الرحمٰن کو مس کال بھی نہیں دی: فیصل کریم کنڈی

پاکستان پیپلز پارٹی (پی پی پی) کے رہنما فیصل کریم کنڈی کا کہنا ہے کہ ہو سکتا ہے کہ الیکشن کے بعد ہماری قیادت ن لیگ کو بھی حکومت میں شامل ہونے کی دعوت دے، نواز شریف نے اب تک صدر پی ڈی ایم مولانا فضل الرحمٰن کو مس کال بھی نہیں دی۔

انہوں نے ایک بیان میں ن لیگ پر تنقید کرتے ہوئے کہا کہ لاہور کے جلسے میں عوام لا تعلق رہے، سرکاری خرچے پر تو جلسے بھر جاتے ہیں بڑی بات نہیں۔

فیصل کریم کنڈی کا کہنا ہے کہ ہمیں کبھی لیول پلینگ فیلڈ نہیں ملی، لیول پلینگ فیلڈ تمام جماعتوں کو ملنی چاہیے۔

اُنہوں نے کہا کہ اس مرتبہ لوگ سیلکشن قبول نہیں کریں گے، ہم الیکشن میں سرپرائز دیں گے، آئندہ حکومت پیپلز پارٹی بنائے گی۔

پیپلز پارٹی کے رہنما نے کہا کہ 2008ء میں بھی ن لیگ کو ہم نے حکومت میں شامل ہونے کی دعوت دی تھی۔

اُنہوں نے کہا کہ الیکشن شیڈول آنے کے بعد چاروں صوبوں میں جلسے کریں گے، ہم عوام کی عدالت میں جائیں گے۔

فیصل کریم کنڈی نے مزید کہا کہ نواز شریف کتنے دن سے پاکستان آئے ہوئے ہیں صدر پی ڈی ایم کو ابھی تک مس کال بھی نہیں دی۔

ان کا یہ بھی کہنا ہے کہ میری معلومات کے مطابق نواز شریف نے مولانا فضل الرحمٰن سے نہ ملاقات کی ہے اور نہ فون پر بات کی ہے۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.