وزیراعظم عمران خان کے معاون خصوصی شہباز گل نے کہا ہے کہ نوازشریف ملک واپس آئیں، پیسے واپس کریں یا جیل کاٹیں۔
میڈیا سے گفتگو میں شہباز گل نے کہا کہ سابق وزیراعظم نواز شریف کو لندن میں بیماری سے متعلق سچی رپورٹ دینی ہوگی۔
انہوں نے کہا کہ لندن کی عدالت نواز شریف سے رپورٹ مانگ رہی ہے، انہیں کوئی ایسا ڈاکٹر نہیں مل رہا جو رپورٹ بنادے۔
وزیراعظم کے معاون خصوصی نے مزید کہا کہ شریف برادران میں سے ایک بھائی پاؤں پکڑ کر معافی مانگتا ہےجبکہ دوسرا گالیاں دے کر معافی مانگ رہا ہے۔
اُن کا کہنا تھا کہ ان دونوں ہی بھائیوں کی دوا ایک ہے وہ عمران خان ہے۔
شہباز گل نے دوران گفتگو سندھ حکومت پر بھی تنقید کی اور کہا کہ کراچی میں ایڈ منسٹریٹر کے نام پر لوٹ مار کی نئی دکان کھولی گئی ہے۔
Comments are closed.