وزیر ریلوے خواجہ سعد رفیق کا کہنا ہے کہ نواز شریف عنقریب پاکستان میں ہوں گے، ن لیگ جلد فرنٹ فٹ پر کھیلتی نظر آئے گی۔
لندن میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے خواجہ سعد رفیق نے کہا کہ ملک میں افراتفری اور نفرت پھیلانے کی اجازت کسی کو نہیں دیں گے۔
دوسری جانب مسلم لیگ ن کا مشاورتی اجلاس 5 گھنٹوں سے زائد جاری رہا۔
اجلاس میں نواز شریف، شہباز شریف، خواجہ آصف، راناثناء اللّٰہ، خواجہ سعد رفیق، اسحاق ڈار اور خاقان عباسی بھی شریک تھے۔
صحافی کے سوال پر سابق وزیر اعظم نواز شریف نے کہا کہ مشاورتی اجلاس کے حوالے سے عنقریب مزید بات کریں گے۔
Comments are closed.