بدھ 21؍رمضان المبارک 1444ھ12؍اپریل 2023ء

نواز شریف عمرے کی ادائیگی کے لئے سعودی عرب پہنچ گئے

سابق وزیر اعظم میاں محمد نواز شریف عمرے کی ادائیگی کے لئے لندن سے جدہ پہنچ گئے۔

سعودی عرب کے کنگ عبدالعزیز انٹرنیشنل ایئرپورٹ پر سیکیورٹی اہلکاروں نے نواز شریف کا استقبال کیا۔

ذرائع کے مطابق نواز شریف اور مریم نواز رمضان المبارک کا آخری عشرہ مکہ المکرمہ اور مدینہ المنورہ میں اپنے خاندان کے افراد کے ساتھ گزاریں گے۔

دورۂ سعودی عرب میں نواز شریف اور مریم نواز شاہی خاندان کے خصوصی مہمان ہوں گے۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.