مسلم لیگ (ن) کے سینئر رہنما عطا تارڑ نے کہا ہے کہ نواز شریف کے کورٹ آرڈر میں لکھا ہے کہ عدالت میں سرینڈر کریں گے۔
جیو نیوز کے پروگرام آج شاہزیب خانزادہ کے ساتھ میں ن لیگ کے عطا تارڑ اور پی ٹی آئی شعیب شاہین نے شرکت کی۔
ن لیگی رہنما نے کہا کہ نواز شریف قومی احتساب بیورو (نیب) کے ملزم تھے، وہ عدالت میں پیش ہوگئے ہیں تو کیسے اشتہاری ہوسکتے ہیں۔
شعیب شاہین نے کہا کہ نواز شریف کی عدالت کے سامنے سرینڈر کرنے کی حیثیت نہیں، ن لیگی قائد اس وقت اشتہاری مجرم ہیں۔
شعیب شاہین نے مزید کہا کہ نواز شریف نیب کے ملزم تو نہیں کہ نیب سے پوچھا جارہا ہے۔
Comments are closed.