ہفتہ 5؍ربیع الثانی 1445ھ21؍اکتوبر 2023ء

نواز شریف سے عون چوہدری کی ملاقات کا پارٹی سے کوئی تعلق نہیں، استحکام پاکستان پارٹی

استحکام پاکستان پارٹی (آئی پی پی) نے پارٹی رہنما عون چوہدری کی ایئر پورٹ پر نواز شریف سے ملاقات پر وضاحتی بیان جاری کردیا ہے۔

آئی پی پی ترجمان کے مطابق عون چوہدری کی نواز شریف ایئرپورٹ پر ہونے والی ملاقات سے پارٹی کا کوئی تعلق نہیں۔

ترجمان کے مطابق پارٹی نے عون چوہدری سے اس ملاقات سے متعلق تحریری وضاحت طلب کرلی ہے۔

آئی پی پی ترجمان کے مطابق پارٹی نے عون چوہدری کو شوکاز نوٹس جاری کرنے کا فیصلہ بھی کیا ہے، تاحال انہیں کہا گیا ہے کہ اگر وہ ذاتی حیثیت میں گئے تھے تو اس کی فوری وضاحت کریں۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.