california hookup bar asian girls dknight magicbox ii bluetooth hookup hookup Roosevelt New Jersey daty hookup hookups skateboards shirts casusl hookup review

بدھ14؍شوال المکرم 1442ھ26؍مئی 2021ء

نواز شریف خود کبھی پاکستان نہیں آئیں گے، اعظم سواتی کا دعویٰ

وفاقی وزیر ریلوے سینیٹر اعظم سواتی نے دعویٰ سے کہا ہے کہ سابق وزیراعظم نواز شریف خود کبھی پاکستان نہیں آئیں گے، انہیں عدالت ہی واپس لائے گی۔

لاہور میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے اعظم سواتی نے کہا کہ مہنگائی بتدریج کم ہورہی ہے، آڑھتی کا رول ختم ہوتے ہی مہنگائی ختم ہوجائے گی۔

انہوں نے سابق وزیراعظم اور ن لیگ کے قائد سے متعلق کہا کہ وہ کبھی بھی پاکستان نہیں آئیں گے، انہیں عدالت ہی واپس لائے گی۔

وفاقی وزیر نے مزید کہا کہ الیکشن کمیشن اور حکومت الیکٹرانک ووٹنگ مشین (ای وی ایم) کے معاملے پر ایک پیج پر ہیں۔

اُن کا کہنا تھا کہ ای وی ایم کی خریداری کے لیے الیکشن کمیشن سے کہہ دیا ہے، ادارہ ٹینڈر جاری کرے گا تو حکومت رقم دے گی۔

اعظم سواتی نے کہا کہ ای وی ایم انتخابی دھاندلی کا خاتمہ کرے گی، خیبرپختونخوا کے بلدیاتی انتخابات میں ووٹنگ مشین استعمال کر رہے ہیں۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.