پاکستان مسلم لیگ (ن) کے قائد اور سابق وزیراعظم نواز شریف اگلے چند دن میں لندن روانہ ہوں گے، ان کی پیر کو دو خصوصی ملاقاتیں طے ہیں۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ نواز شریف کا 4 جولائی کو لندن واپسی کا پلان ہے۔ نواز شریف کی پیر کو دو خصوصی ملاقاتیں طے ہیں، ملاقاتوں کے بعد نواز شریف لندن جائیں گے۔
سعودی عرب میں عمرہ ادائیگی کا معاملہ بھی زیر غور ہے، نواز شریف کی دوست ممالک کی قیادت سے بات چیت جاری ہے، ملک میں سرمایہ کاری سے متعلق حوصلہ افزا پیش رفت جاری ہے۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ نواز شریف کی جلد وطن واپسی کےلیے صلح مشورے جاری ہیں۔ الیکشن کے حتمی اعلان کے ساتھ ہی نواز شریف وطن واپس لوٹیں گے۔ پاکستان واپسی کی حتمی تاریخوں پر قانونی مشاورت جاری ہے۔
Comments are closed.