بدھ14؍شوال المکرم 1442ھ26؍مئی 2021ء

نواز شریف بازی جیت چکے ہیں؟

پاکستان مسلم لیگ ن کی رہنما حنا پرویز بٹ کا کہنا ہے کہ میاں محمد نواز شریف سیاسی بازی جیت چکے ہیں۔

حنا پرویز کی جانب سے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر علاج کی غرض سے  بیرون ملک مقیم، سیاسی لیڈر نواز شریف کی مسکراتے ہوئے ایک تصویر ٹوئٹ کی گئی ہے۔

اس تصویر پر حنا پرویز بٹ نے ملک میں جاری حالیہ سیاسی صورتحال سے متعلق کیپشن بھی دیا ہے۔

حنا پرویز نے صارفین سے سوال پوچھتے ہوئے لکھا ہے کہ ’کیا آپکو مسکراہٹ سے نہیں لگتا کہ شیر یہ بازی جیت چکا ہے؟؟؟‘

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.