ہفتہ 5؍ربیع الثانی 1445ھ21؍اکتوبر 2023ء

نواز شریف اسلام آباد ایئر پورٹ پر کارکنوں سے خطاب نہیں کریں گے: ن لیگی رہنما

مسلم لیگ ن کے مقامی رہنما کا کہنا ہے کہ سابق وزیرِ اعظم نواز شریف اسلام آباد ایئر پورٹ کے باہر آنے والے کارکنان سے خطاب نہیں کریں گے۔ 

مسلم لیگ ن کے قائد نواز شریف کی وطن واپسی پر ایئر پورٹ پر خصوصی تیاریاں کی گئی ہیں۔

ذرائع کے مطابق نواز شریف اسلام آباد ایئر پورٹ کے اسٹیٹ لاؤنج میں کچھ دیر آرام کریں گے، اسٹیٹ لاؤنج میں قیام کے بعد وہ لاہور کے لیے روانہ ہوں گے۔

مسلم لیگ ن کے قائد نواز شریف کی آمد کے حوالے سے سول ایوی ایشن اتھارٹی نے خصوصی انتظامات مکمل کرلیے۔

ذرائع نے بتایا کہ صبح سویرے اسلام آباد ایئر پورٹ کے اسٹیٹ لاؤنج کی صفائی کروائی گئی۔

واضح رہے کہ نواز شریف کو وطن واپس لانے کے لیے طیارہ ’امیدِ پاکستان‘ 1 گھنٹہ 22 منٹ کی تاخیر سے 10 بج کر 42 منٹ پر دبئی ایئر پورٹ سے روانہ ہوا ہے۔

پاکستان مسلم لیگ ن کے مختلف شہروں نے نکلنے والے قافلے لاہور کی جانب رواں دواں ہیں۔

سرگودھا میں مسلم لیگ ن کے کارکنوں کا قافلہ موٹروے سیال موڑ انٹرچینج پر پہنچ گیا ہے جبکہ بھلوال، شاہپور، سلانوالی اور کوٹ مومن سے بھی کارکنوں کے قافلے لاہور کی طرف روانہ ہوگئے ہیں۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.