سابق وزیراعظم نواز شریف اور اسحاق ڈار کے پاسپورٹ کی تجدید کے معاملے پر بڑی پیشرفت سامنے آئی ہے۔
وزیراعظم شہباز شریف نے سابق وزیراعظم نواز شریف اور سابق وفاقی وزیر خزانہ اسحاق ڈار کے پاسپورٹس کی تجدید کے احکامات جاری کردیے ہیں۔
ذرائع کے مطابق وزیراعظم نے ن لیگی قائد اور سابق وفاقی وزیر خزانہ کے پاسپورٹس کی تجدید کے احکامات وزارت داخلہ کو جاری کیے ہیں۔
ذرائع کے مطابق لندن میں پاکستانی ہائی کمیشن کو بھی دونوں شخصیات کے پاسپورٹس کی تجدید کے لیے کہہ دیا گیا ہے۔
یاد رہے کہ نواز شریف اور اسحاق ڈار ان دنوں لندن میں مقیم ہیں،جنہوں نے پاسپورٹ کی معیاد ختم ہونے کے بعد تحریک انصاف کے دور حکومت میں تجدید کی درخواست نہیں کی۔
Comments are closed.