سابق وزیراطلاعات و نشریات محمد علی درانی نے ملک کی 3 بڑی سیاسی جماعتوں کی قیادت کو وزارت عظمیٰ کا امیدوار نہ بننے کا مشورہ دیدیا۔
نجی ٹی وی سے گفتگو میں محمد علی درانی نے کہا کہ نواز شریف، آصف علی زرداری اور عمران خان وزارت عظمیٰ کے امیدوار نہ بنیں۔
انہوں نے کہا کہ ملک کی تین بڑی جماعتوں کے قائدین قومی حکومت کی راہ ہموار کریں، وزیراعظم بننے کی کوشش کے بجائے اپنی متبادل قیادت سامنے لائیں۔
محمد علی درانی نے کہا کہ وہ سابق صدر آصف زرداری کے قومی حکومت کی تشکیل کے پلان سے اتفاق کا خیر مقدم کرتے ہیں۔
ان کا کہنا تھا کہ دیگر قائدین بھی قومی حکومت کی تشکیل سے متعلق اپنی سوچ کا مظاہرہ کریں، قومی حکومت موروثیت اور نااہلی کی سیاست ختم کرنے میں اہم کردار ادا کرے گی۔
محمد علی درانی نے مزید کہا کہ قومی حکومت کا قیام معیشت کو مضبوط کرنے کے ساتھ سیاست اور فوج کے درمیانی ٹکراؤ کو ہمیشہ کےلیے ختم کردے گا۔
انہوں نے یہ بھی کہا کہ پیپلز پارٹی اور ن لیگ میں اب موروثی سیاست نہیں چل سکتی ہے، سیاسی جماعتوں کا قومی حکومت پر اتفاق سے سلیکشن کی سیاست ختم کردے گا۔
Comments are closed.