پاکستان مسلم لیگ ن کی ترجمان مریم اورنگزیب کا کہنا ہے کہ نوازشریف کے ویزے میں توسیع سے برطانوی محکمہ داخلہ نےمعذرت کی، فیصلے میں لکھا ہے نواز شریف امیگریشن ٹریبونل میں اپیل کرسکتے ہیں۔
ایک بیان میں مریم اورنگزیب نے کہا کہ نواز شریف کے وکلا نے برطانوی امیگریشن ٹریبونل میں اپیل دائر کردی، برطانوی امیگریشن ٹریبونل میں فیصلہ ہونے تک محکمہ داخلہ کا حکم غیر موثر رہے گا۔
مریم اورنگزیب نے کہا کہ اپیل پر فیصلہ ہونے تک نوازشریف برطانیہ میں قانونی طور پر مقیم رہ سکتےہیں۔
Comments are closed.