عوامی مسلم لیگ کے سربراہ، شیخ رشید احمد کی جانب سے پاکستان ڈیموکریٹک موومنٹ (پی ڈی ایم) سے متعلق بھی اہم پیشگوئی کی گئی ہے۔
شیخ رشید نے مائیکرو بلاگنگ ویب سائٹ ٹوئٹر پر جاری بیان میں کہا ہے کہ ستمبر اور اکتوبر ستمگر مہینے ہیں، یہ سیاسی بھونچال لائیں گے، ن اور ش ہی آمنے سامنے نہیں بلکہ PDM بھی ٹوٹ پھوٹ کا شکار ہوگی۔
انہوں نے مزید لکھا ہے کہ تعیناتیاں، تنزلیاں، تبدیلیاں اور اہم عدالتی فیصلے انہی دو مہینوں میں ہوں گے۔
شیخ رشید احمد کا اپنے سوشل میڈیا بیان میں کہنا ہے کہ سیلاب کے بعد غذائی اور وبائی بحران آئے گا، نواز شریف کے راستے کی رکاوٹ شہباز شریف خود بنیں گے۔
اُن کا مزید کہنا ہے کہ دنیا میں تیل کی قیمت گر رہی ہے، حکومت ڈیزل 10روپے اور بجلی 4.5 روپے مہنگی کر رہی ہے، عوام کو بے زبان، بے آواز سمجھنے والے پچھتائیں گے۔
شیخ رشید نے کہا ہے کہ غذائی قلت گوداموں اور دکانوں کو لُٹوائےگی، عدلیہ کا ذمہ دارانہ اور دانشمندانہ رویہ قابل تعریف ہے۔
Comments are closed.