وزیراعظم عمران خان کے معاون خصوصی شہباز گل کا سابق وزیر اعظم سے متعلق کہنا ہے کہ نوازشریف والا مائنڈ سیٹ آج بھی چل رہا ہے۔
شہباز گل نے اپنے بیان میں مسلم لیگ ن کی نائب صدر سے متعلق کہا کہ مریم صاحبہ کہہ رہی ہیں صرف 45 کروڑ پر بلا لیا گیا، 45 کروڑ کسی کے باپ کے تھے؟ آپ گھر سے لے کر آئے تھے ،جو نا پوچھتے؟
شہباز گل نے کہا ہے کہ مالیوں کا کام کروڑوں میں احسن اقبال کے بھائی کو دے دیا گیا، شہبازشریف نے خالص ایک ہزار ارب روپے کی بچت کر کے اپنے اور بیٹوں کے اکاؤنٹ میں ڈالے۔
انہوں نے مزید کہا کہ ارسطو صاحب خود وزیر منصوبہ بندی تھے اور اپنے بھائی کو ٹھیکے دلواتے رہے، ان سب کو جواب دینا ہو گا۔
Comments are closed.