بدھ14؍شوال المکرم 1442ھ26؍مئی 2021ء

نوازشریف نے مریم نواز کی جدوجہد پر کیا کہا؟

پاکستان مسلم لیگ ن کے بانی، میاں محمد شہباز شریف نے بیٹی مریم نواز شریف کی سیاسی جدو جہد کی تعریف کی ہے۔

گزشتہ روز پاکستان مسلم لیگ (ن) کے قائد میاں نواز شریف نے لندن میں اہم اور غیر رسمی گفتگو کی۔

اس دوران انہوں نے اپنے خلاف کیسز سے متعلق قومی احتساب بیورو (نیب) کے اپنائے گئے طریقوں پر کھل کر بات کی اور یہ بھی کہا کہ آج مریم نواز سُرخرو ہو کر پاکستان سے آئی ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ مریم اپنی والدہ کے انتقال کے بعد اب بھائیوں اور مجھ سے ملی ہیں، میرے ساتھ بھی مریم کی تین سال بعد ملاقات ہو رہی ہے۔

نواز شریف کا کہنا تھا کہ آج مریم نواز میرے ساتھ بیٹھی ہیں تو مجھے پرانی باتیں یاد آ رہی ہیں جب ہم دونوں ایک ساتھ پاکستان پہنچے تھے اور پہنچتے ہی ہمارے ساتھ کیسا سلوک روا رکھا گیا۔

نواز شریف کا کہنا تھا کہ آج مریم نواز سُرخرو ہو کر پاکستان سے آئی ہے، مریم نواز نے ثابت کیا کہ مقدمہ جھوٹا تھا، سزا جھوٹی تھی۔

اُن کا مزید کہنا تھا کہ مريم نے ايک بہادر بيٹی کی طرح میرا ساتھ دیا مجھے مریم پر فخر ہے، شہباز شريف صاحب اور کارکنان بھی سب مريم کے معترف ہيں۔

والد کی جانب سے ملنے والی شاباشی اور تعریف پر مریم نواز پھولے نہیں سمائیں اور والد کے اِن الفاظ کو سوشل میڈیا پر ری ٹوئٹ کرتے ہوئے اپنی زندگی کا حاصل قرار دے دیا۔

کہا گیا کہ سزا نہ دی گئی تو ہماری دو سال کی محنت ضائع ہوجائے گی، سابق وزیراعظم

مریم  نواز شریف کا اپنے ٹوئٹ میں لکھنا تھا کہ ’ الحمدُللّٰہ! یہ الفاظ میری زندگی کا حاصل ہیں۔‘

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.