ترجمان حکومت پنجاب حسان خاور کا کہنا ہے کہ نواز شریف، فضل الرحمٰن اور آصف زرداری نے ہی تبدیلی لانا تھی تو پہلے سو رہے تھے۔
حسان خاور نے اپنے ایک بیان میں کہا کہ اپوزیشن جماعتیں طویل عرصہ اقتدار میں رہیں تبدیلی نہ آئی، ان کے ادوار میں ملکی ادارے تباہی کی طرف گامزن رہے۔
انہوں نے کہا کہ کپتان نے مافیا کے فکس میچ کو توڑا اور اقتدار سے بے دخل کیا، آل پاکستان کرپٹ ایسوسی ایشن نے سیاست اور جمہوریت کو زہر آلودہ کر رکھا ہے۔
ان کا مزید کہنا تھا کہ اپوزیشن خرید و فروخت کرکے کونسی جمہوریت کی خدمت کرنا چاہتی ہے۔
Comments are closed.