جمعرات 24؍ذوالحجہ 1444ھ13؍جولائی 2023ء

نواب شاہ: دارالامان سے لائی گئی بےہوش خاتون اسپتال میں دم توڑ گئی

نواب شاہ میں دارالامان سے لائی گئی بےہوش خاتون اسپتال میں دم توڑ گئی۔ پولیس نے اس حوالے سے مزید بتایا ہے کہ خاتون کو فیملی کورٹ کے حکم پر دو روز قبل سیف ہاؤس منتقل کیا گیا تھا۔ 

پولیس کے مطابق خاتون کو آج عدالت میں پیش کرنا تھا، لیکن طبیعت خراب ہونے پر اسپتال لایا گیا۔ ڈیوٹی ڈاکٹر کا کہنا ہے کہ خاتون کو بے ہوشی کی حالت میں اسپتال لایا گیا جو بعدازاں فوت ہوگئی۔ 

پولیس کے مطابق خاتون کے پوسٹ مارٹم کے بعد مزید قانونی کارروائی ہوگی۔ 

پولیس نے بتایا کہ خاتون کی 8 سال قبل آصف ڈاہری نامی شخص سے شادی ہوئی تھی۔ جبکہ ایک اور شخص صدام نے بھی خاتون سے شادی کا دعویٰ کیا، جس کامقدمہ زیر سماعت تھا۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.