نواب شاہ میں حالیہ طوفانی بارش کے بعد حیسکو کے گودام میں پانی داخل ہو جانے کے باعث سو سے زائد بجلی کے ٹرانسفارمر پانی میں ڈوب گئے، سوشل میڈیا پر ویڈیو بھی وائرل ہوگئی۔
حالیہ طوفانی بارشوں میں جہاں گھروں اور کھڑی فصلوں کا نقصان پہنچا ہے وہیں برساتی پانی ہاؤسنگ سوسائٹی کے علاقے میں واقع حیسکو کے گودام میں بھی داخل ہوا۔
حیسکو کے گودام میں پانی داخل ہونے سے وہاں سو سے زائد رکھے ہوئے بجلی کے ٹرانسفارمر پانی میں ڈوب گئے۔
اس واقعے کے بعد سوشل میڈیا پر ویڈیو وائرل ہوئی جس میں بتایا گیا کہ اس گودام میں پانی داخل ہونے سے ٹرانسفر پر ڈوب گئے اور انہیں نقصان پہنچا ہے۔
اس سلسلے میں رابطہ کرنے پر منیجر مٹیریل حیسکو عبدالحق شیخ نے جیو نیوز کو بتایا کہ بجلی کے ٹرانسفارمر گودام میں رکھے تھے تاہم اچانک طوفانی بارشوں کے باعث ان ٹرانسفارمر کو منتقل نہیں کیا جا سکا اور برساتی پانی کو گودام میں داخل ہوگیا۔
ان کا کہنا تھا کہ ٹرانسفارمر مکمل طور پر واٹر پروف ہوتے ہیں اور سالہا سال پول پر لگے رہتے ہیں جہاں پر بارش کا پانی ان پر گرتا رہتا ہے۔
منیجر مٹیریل حیسکو کا مزید کہنا تھا کہ اس بارش کے پانی کے گودام میں داخل ہونے سے ٹرانسفارمرز کو کوئی نقصان نہیں پہنچا ہے۔
Comments are closed.