بدھ14؍شوال المکرم 1442ھ26؍مئی 2021ء

ننھے کچھووں کا پہلا گروپ کراچی کے سینڈزپٹ ساحل پر آزاد کردیا گیا

رواں سال کا پہلا ننھے کچھووں کا گروپ کراچی کے سینڈزپٹ ساحل پر آزاد کردیا گیا ہے۔ 

اس حوالے سے انچارج میرین ٹرٹلز یونٹ اشفاق علی میمن نے بتایا کہ پٹ سے نکلنے والے 65 کچھووں کو آزاد کیا گیا ہے۔

انہوں نے مزید بتایا کہ سبز کچھووں کے یہ بچے ان کی ماں کی بنائی گئی پٹ سے نکلے ہیں۔

ساحل پر بنائی گئی پٹ میں انڈوں کو جانوروں اور انسانی سرگرمیوں سے 50 دن تک محفوظ رکھا گیا، مادہ کچھوے جس ساحل سے زندگی کا آغاز کرتی ہے مستقبل میں انڈے دینے کے لیے اسی ساحل پر آتی ہے۔

حکام کا بتانا ہے کہ عام طور کچھوے اگست سے فروری کےدوران ساحل پر انڈے دینے آتی ہیں۔

ماحولیاتی تبدیلی، زائد بارشیں اور سمندر میں طغیانی کے باعث مادہ کچھوے ساحل کا رخ وقت سے پہلے کررہے ہیں تاہم سمندر ناہموار ہونے کے باعث ساحل گیلا رہتا ہے جس کے باعث مادہ کچھوا انڈے دیے بغیر واپس جارہی ہیں۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.