بدھ14؍شوال المکرم 1442ھ26؍مئی 2021ء

ننھے بہن بھائی کے خوبصورت تاثرات کی ویڈیو وائرل

ننھی بہن کو پہلی بار چلتے ہوئے دیکھ کر بھائی کے خوبصورت تاثرات کی ایک ویڈیو ان دنوں مائیکرو بلاگنگ ویب سائٹ ٹوئٹر پر تیزی سے وائرل ہو رہی ہے۔

سوشل میڈیا پر وائرل ہونے والی اس ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ ایک بڑا بھائی اپنی چھوٹی بہن کو پہلی بار چلتے ہوئے دیکھ کر ہکّا بکّا رہ جاتا ہے۔

اگرچہ ننھی بچی چند قدم لینے کے بعد گرجاتی ہےلیکن ننھی بہن کو چلتا ہوا دیکھ کر بھائی کی خوشی کا کوئی ٹھکانہ نہیں رہتا، اسی دوران 16 سیکینڈ کی ویڈیو میں ننھے بہن بھائی کی خوبصورت یاد کو ریکارڈ کرلیا گیا۔

سوشل میڈیا پر شیئر ہونے والی اس ویڈیو کو اب تک 20 ہزار سے زائد صارفین نے دیکھا اور پسند کیا ہے۔

سوشل میڈیا صارفین کا کہنا ہے کہ بہن بھائی کا رشتہ مختلف ہوتا ہے یہ لڑتے بھی ہیں اور ایک دوسرے کی چھوٹی چھوٹی خوشی اور کامیابیوں پر خوش بھی ہوتے ہیں جیسا کہ اس ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.