بدھ14؍شوال المکرم 1442ھ26؍مئی 2021ء

ننھے بچے کے حوصلے نے کئی مایوس افراد کو نئی جہت دے دی، ویڈیو وائرل

اگر کرے انسان ہمت تو کیا ممکن نہیں ہوسکتا، ننھے بچے کے جذبے نے ہمت چھوڑنے والوں کو نئی جہت دلا دی۔

مائیکرو بلاگنگ سائٹ ٹوئٹر پر پڑوسی ملک سے ایک ننھے معذور بچے کی ویڈیو وائرل ہورہی ہے جسے دیکھنے والے ہمت جوڑنے کے ساتھ ساتھ آنکھوں میں نمی لیئے قدرت کی عطا کردہ ہزار نعمتوں کا شکر ادا کئے بنا نہ رہ سکے۔

وائرل ہونے والی ویڈیو میں اسکول یونیفارم میں ملبوس بچے کو دیکھا جاسکتا ہے جو دونوں ہاتھوں سے معذور ہے لیکن اس کے باوجود اپنے کاموں کے لیے کسی دوسرے کا محتاج نہیں ہے۔

ننھا بچہ اپنا کھانا خود اپنی مدد آپ کے تحت کھا رہا ہے جبکہ اسی ویڈیو کے اختتام پر دیکھا جاسکتا ہے کہ یہ حوصلہ مند بچہ اپنے دونوں پیروں سے بھی معذور ہے لیکن حصول علم کی خواہش اسے درس گاہ تک کھینچ لائی ہے۔

وائرل ویڈیو کو تقریباً 8 لاکھ بار دیکھا اور 50 ہزار سے زائد بار پسند کیا جاچکا ہے۔ اس ویڈیو کو 7 ہزار سے زائد بار ری ٹوئٹ بھی کیا گیا۔

مذکورہ ویڈیو پر سوشل میڈیا صارفین کمنٹس میں تبصرے کر رہے ہیں کہ کچھ بھی ناممکن نہیں ہے۔

ایک اور صارف نے لکھا کہ یہ بچہ کئی قوموں کے لیے مثال ہے جبکہ ایک کا کہنا تھا کہ کبھی ہمت نہیں ہارنی چاہیئے، حوصلے بلند رکھیں، ہوسکتا ہے مستقبل قریب میں اس بچے کو منصوعی ہاتھ اور پیر لگائے جاسکیں۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.