
بڑی بہن، ماں کا دوسرا روپ ہوتی ہے، اس کی ڈانٹ میں بھی بھلائی ہوتی ہے، کسی مشکل سے حفاظت کرنے پر آئے تو بڑے بڑوں سے ٹکرا جاتی ہے، اب اس ننھی بچی کو ہی دیکھ لیجئے جس کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہو رہی ہے۔
مائیکرو بلاگنگ سائٹ ٹوئٹر پر یوگ نامی صارف نے دلچسپ ویڈیو شیئر کی جس میں ایک ننھی بچی کو دیکھا جاسکتا ہے جو اپنے چھوٹے بہن بھائیوں کی حفاظت کی خاطر اپنی جان کی پرواہ نہیں کرتی اور چلتے ٹریکٹر کے سامنے ڈٹ کر کھڑی ہوجاتی ہے۔
مذکور ویڈیو دیکھتے ہی دیکھتے وائرل ہوگئی، اس میں نظر آنے والی یہ ننھی بچی کمسن ہے تو کیا ہوا، بڑی بہن کی ذمہ داری کو بڑے بڑوں سے بڑھ کر نبھا رہی ہے۔
آنے والے خطرے سے بے خبر زیر تعمیر مقام پر کھیل میں مشغول چھوٹے بہن بھائیوں کو چلتے ٹریکٹر کی زد میں آنے سے محفوظ رکھنے کی خاطر خود سامنے کھڑے ہوکر آوزیں لگاتی ہے جس پر ٹریکٹر رک جاتا ہے۔
ٹریکٹر کے رکتے ہی، چھوٹے بہن بھائیوں کو ڈانٹ کر گھر کے اندر جانے کا کہتی ہے اور پھر خود بھی اندر چلی جاتی ہے۔
وائرل ویڈیو کو اب تک 3 لاکھ سے زائد بار دیکھا، ساڑھے 3 ہزار بار ری ٹوئٹ اور 30 ہزار بار لائک کیا جاچکا ہے جبکہ سوشل میڈیا صارفین اس ننھی بچی کی خوب تعریفیں کر رہے ہیں۔
Comments are closed.