تھرپارکر کے علاقے ننگر پارکر میں کنویں سے نوجوان لڑکی اور لڑکے کی لاشیں برآمد ہوئیں۔
تھرپارکر پولیس کے مطابق ننگر پارکر کے نواحی گاؤں دوراچند میں کنویں سے 22 سالہ لڑکے اور 17 سالہ لڑکی لاشیں ملی ہیں۔
پولیس کے مطابق لاشوں کو پوسٹ مارٹم کے لیے تعلقہ اسپتال ننگر پارکر منتقل کردیا گیا ہے۔
پولیس کے مطابق مقامی کنویں سے لاشیں برآمد ہونے کے بعد تحقیقا ت شروع کردی گئی ہے۔
پولیس کے مطابق ابتدائی تفیش میں لڑکے کی جیب سے ایک خط برآمد ہوا ہے، جس کے مطابق دونوں مبینہ طور پر شادی کرنا چاہتے تھے۔
Comments are closed.