امریکا میں تیار کیا گیا نمک کے دانے سے بھی چھوٹا ڈیزائنر بیگ مہنگے داموں فروخت ہو گیا۔
نیو یارک کی آرٹ اینڈ ایڈورٹائزنگ کمپنی ایم ایس سی ایچ ایف نے نمک کے دانے سے بھی چھوٹا ایک مائیکرو اسکوپک بیگ ڈیزائن کیا ہے اور یہ بیگ ایک مشہور برانڈ، ’لوئی ویٹان‘ کا سب سے چھوٹا ماڈل ہے جو آرام سے کسی سوئی کی نوک پر بھی ٹھہر سکتا ہے۔
بین الاقوامی میڈیا کی رپورٹ کے مطابق اس بیگ کی پیمائش کی جائے تو اس کا سائز صرف 0.03 انچ ہے۔
رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ اس بیگ کو دو فوٹو پولیمرائزیشن کا استعمال کرتے ہوئے بنایا گیا ہے جو 3D پرنٹ مائیکرو اسکیل پلاسٹک کے پرزوں کے لیے استعمال ہوتا ہے۔
رپورٹ کے مطابق اس بیگ کو ڈیجیٹل ڈسپلے کے ساتھ مائکرو اسکوپ کے ساتھ 63000 ڈالرز میں فروخت کیا گیا ہے تا کہ خریدار اس بیگ کو دیکھ سکے۔
Comments are closed.