
سندھ ہائی کورٹ نے نمرہ کاظمی کو عدالت میں پیش کرنے کا حکم دے دیا۔
مبینہ طور پر پسند کی شادی کرنیوالی نمرہ کاظمی کی بازیابی سے متعلق درخواست کی سماعت سندھ ہائیکورٹ میں ہوئی، جس میں عدالت نے ایس ایس پی ایسٹ اور ایس ایچ او سعود آباد کو نمرہ کاظمی کی بازیابی کی ہدایت کی۔
عدالت کا کہنا ہے کہ نمرہ کاظمی کو بازیاب کراکے 25 مئی تک عدالت میں پیش کریں۔
خیال رہے کہ نمرہ کاظمی کے اہلخانہ کی جانب سے درخواست دائر کی گئی ہے۔
اس حوالے سے والدین کا کہنا ہے کہ نہ بیٹی سے ملنے دیا جا رہا ہے نہ ہی کوئی خبردی جارہی ہے۔
والدین کی دائر کرائی گئی درخواست کے مطابقنمرا کی عمر بھی 18 سال سے کم ہے،عدالت سے استدعا ہے کہ بازیاب کرانےکا حکم دیا جائے۔
واضح رہے کہ نمرہ کاظمی کے اغوا کا مقدمہ سعود آباد تھانے میں درج کیا گیا تھا۔
Comments are closed.