متحدہ قومی موومنٹ پاکستان کے رکن سندھ اسمبلی خواجہ اظہار الحسن نے کہا ہے کہ نمبر گیم کے لحاظ سے دل فریب بجٹ ہے۔
کراچی میں سندھ اسمبلی اجلاس میں بجٹ کے حوالے سے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے متحدہ کے رہنما نے مزید کہا کہ اس بجٹ میں ترقیاتی فنڈز 450 ارب سے زائد ہے۔
ان کا کہنا تھا کہ کےفور میں صوبہ اور وفاق کیا حصہ ڈال رہاہے؟ یہ شہر پہلے سے پانی کے لیے ترس رہا ہے۔
انہوں نے کہا کہ 450 ارب رکھ کر 200 ارب خرچ کریں تو یہ ناکامی ہے۔ اس کے علاوہ ٹرانسپورٹ کے لیے سندھ حکومت نے جو رقم رکھی ہے وہ بھی ناکافی ہے۔
خواجہ اظہار نے کہا کہ ٹھیکوں کی بندر بانٹ اور کرپشن پر بھی قابو پایا جائے۔
انہوں نے مزید کہا کہ ہم سندھ حکومت کے تاحال اتحادی نہیں، ورکنگ ریلشن شپ ہے۔ ایم کیو ایم اور پیپلزپارٹی کے درمیان معاہدے سست روی کا شکار ہے۔ ہم وفاقی حکومت سے مطمئن نہیں ہیں۔
Comments are closed.