جمعیت علماء اسلام کے سینیٹر مولانا عبدالغفور حیدری نے کہا ہے کہ نیازی تو کہتا تھا نمبر بلاک کر دیے ہیں، نمبر بلاک تھے تو پھر ملاقاتیں اور منتیں ترلے کیسے؟
سینیٹر عبدالغفور حیدری نے ڈی جی آئی ایس آئی اور ڈی جی آئی ایس پی آر کی پریس کانفرنس پر ردعمل دیتے ہوئے کہا کہ عمران نیازی کو ادارے کے سوالات کے جوابات دینا ہوں گے۔
انہوں نے کہا کہ عمران نیازی تنہائی میں پاؤں پڑنے اور عوام میں گریبان کو ہاتھ ڈالنے والا شخص ہے۔
ان کا کہنا تھا کہ اہم تعیناتی اور ارشد شریف قتل میں عمران نیازی نے دوغلا کردار ادا کیا، سازشی بیانیوں کی عمر بہت کم ہوتی ہے، نیازی کو اب کوئی اور جھوٹ گھڑنا پڑے گا۔
انہوں نے مزید کہا کہ ہر ادارے کا احترام اسی میں ہے وہ آئینی حدود کے اندر کام کرے، فوج کے غیر جانبدار ہونے اور آئین کے مطابق معاملات حل کرنے کا اعلان خوش آئند ہے۔
Comments are closed.