پاکستان مسلم لیگ (ن) کے رہنما خواجہ آصف کا کہنا ہے کہ تحریک عدم اعتماد کے حوالے سے ہمارے پاس نمبرز پورے ہیں۔
اسلام آباد میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے رہنما ن لیگ خواجہ آصف نے کہا کہ پارلیمانی پارٹی کے اجلاس میں ہماری سو فیصد حاضری تھی۔
خواجہ آصف نے کہا کہ آئندہ 24 سے 48 گھنٹوں میں صورتحال واضح ہوجائے گی۔
پاکستان مسلم لیگ ن کی ترجمان مریم اورنگزیب کا کہنا تھا کہ ہماری نمبرز گیم ہماری تحریک عدم اعتماد جمع کروانے سے پہلے ہی پوری تھی، تحریک عدم اعتماد والے دن انہیں پارلیمنٹ جانے کی ضرورت نہیں پڑے گی۔
مریم اورنگزیب کا کہنا تھا کہ آج شہباز شریف نے مسلم لیگ (ن) کی پارلیمانی پارٹی کا اجلاس بلایا، عشائیہ میں مسلم لیگ (ن) کے 84 ارکان شریک ہوئے۔
انہوں نے کہا کہ مسلم لیگ (ن) اپوزیشن سے مل کر تحریک عدم اعتماد کامیاب بنائے گی۔
Comments are closed.