بدھ14؍شوال المکرم 1442ھ26؍مئی 2021ء

نقلی بتیسی سے متعلق معمولی غفلت خاتون کی جان لے گئی

انسانی غفلت ہی اکثر اس کی موت کی وجہ بن جاتی ہے، ایسا ہی کچھ ایک خاتون کے ساتھ ہوا جس کی معمولی لاپرواہی اس کی جان لے گئی۔ 

جنوبی امریکی ملک کولمبیا میں 48 سالہ خاتون کی موت کی وجہ اس کی نقلی بتیسی ہی بن گئی۔ 

نقلی دانت لگوانے والے رات کو سونے سے قبل انہیں نکال کر پھر اطمینان سے سوتے ہیں، لیکن ماریا فاریاس نامی یہ خاتون انہیں نکالے بغیر ہی سو گئی۔ 

غیر ملکی میڈیا کی رپورٹ کے مطابق نیند میں خاتون کے دانت ان کے حلق میں جا پھنسے جس کے باعث مبینہ طور پر ان کا سانس رک گیا اور موت واقع ہوگئی۔ 

آنجہانی خاتون کے اہلِ خانہ نے تفتیش کاروں کو بتایا کہ سانس اچانک اکھڑ جانے کی صورت میں وہ بیدار ہوئیں، انہوں نے شور مچانے کی کوشش کی ان کے پاس جاکر دیکھا تو معلوم ہوا کہ انہیں سانس لینے میں دشواری  ہو رہی ہے۔ 

انہوں نے یہ بھی بتایا کہ خاتون کی جان بچانے کی کوشش کی گئی لیکن وہ جانبر نہ ہوسکیں۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.