پیپلز پارٹی کی رکن قومی اسمبلی ڈاکٹر نفیسہ شاہ نے اس وقت ملک کی سیاسی جماعتوں میں نئے میثاق کی اہمیت پر زور دیا ہے۔
لاہور میں عاصمہ جہانگیر کانفرنس سے خطاب میں نفیسہ شاہ نے کہا کہ ملک میں اس وقت ہائبرڈ جمہوریت چل رہی ہے، میثاق جمہوریت کی وجہ سے سیاست میں شائستگی آئی۔
انہوں نے کہا کہ پہلی دفعہ ہائبرڈ جمہوریت میں اسپیکر نے آئین کو روندا، ایک پارٹی کو فیصلہ کرنا ہے انہوں نے ہائبرڈ سسٹم میں رہنا ہے یا جمہوری پارٹی بننا ہے۔
پی پی رہنما نے مزید کہا کہ اس وقت سیاسی پارٹیوں میں ایک نیا میثاق ہونا چاہیے، ملک سیلاب کی وجہ سے ڈوب رہا آپ کو انتخابات کی پڑی ہے۔
ان کا کہنا تھا کہ سیاسی پارٹیوں کو آپسی لڑائی اور ایک دوسرے پر کیچڑ اچھالنے کے کلچر کو خیر باد کہنا چاہیے۔
نفیسہ شاہ نے یہ بھی کہا کہ ہمیں سیاسی مسائل کو عدالتوں کی بجائے خود حل کرنا چاہیے، ہماری تاریخ کا پہلا دور پاکستان بننے کی خوشی سے شروع ہوا اور مارشل لاء نے اس دور کا اختتام کیا۔
Comments are closed.