رہنما پاکستان پیپلز پارٹی (پی پی پی) نفیسہ شاہ نے وفاقی بجٹ پر اعتراضات اٹھا دیے۔
پروگرام ’نیا پاکستان‘ میں گفتگو کرتے ہوئے نفیسہ شاہ کا کہنا تھا کہ بجٹ میں مالی ڈسپلن نظر نہیں آیا۔
انہوں نے کہا کہ حکومت کو کفایت شعاری اپنانی چاہیے تھی، خسارے اور اخراجات میں کمی کرنی چاہیے تھی۔
نفیسہ شاہ کا کہنا تھا کہ حکومت نے ٹیکس نیٹ بڑھانے کےلیے کوئی قدم نہیں اٹھایا۔
انہوں نے کہا کہ سرکاری ملازمین کی تنخواہوں اور پنشن میں اضافہ ہونا چاہیے لیکن حقیقت کو بھی سامنے رکھنا چاہیے۔
ان کا کہنا تھا کہ اکتوبر میں الیکشن سے متعلق مریم نواز کے بیان پر نفیسہ شاہ نے کہا کہ الیکشن آئین کے تحت اپنے وقت پر ہونے چاہئیں۔
Comments are closed.