جمعرات 24؍ربیع الثانی 1445ھ9؍نومبر 2023ء

نعیم پنجوتھہ نے مریم نواز کے مقابلے میں کاغذات نامزدگی جمع کروادیے

بانی پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے ترجمان برائے قانونی امور نعیم حیدر پنجوتھہ نے مسلم لیگ (ن) کی چیف آرگنائزر مریم نواز کے مقابلے میں کاغذات نامزدگی جمع کروادیے۔

اپنے بیان میں نعیم پنجوتھہ نے کہا کہ سرگودھا کے حلقہ پی پی 80 سے کاغذات نامزدگی جمع کروا دیے ہیں۔

پی ٹی آئی رہنما نے کہا کہ صبح معلوم ہوا کہ مریم نواز بھی پی پی 80 سے کاغذات نامزدگی جمع کروا رہی ہیں، سوچا مریم نواز کا پی پی 80 میں بھرپور ویلکم کیا جائے۔

عام اتنخابات 2024 میں حصہ لینے کیلئے کاغذات نامزدگی جمع کروانے کا کل آخری دن ہے۔

واضح رہے کہ پاکستان مسلم لیگ (ن) کی چیف آرگنائزر اور سینئر نائب صدر مریم نواز کے پی پی 80 شاہ پور سے کاغذات نامزدگی جمع کروا دیے گئے ہیں۔

ن لیگ کے سابق ایم پی اے صہیب برتھ نے مریم نواز کے کاغذات نامزدگی جمع کروائے۔ ان کا کہنا تھا کہ کارکنوں کی خواہش پر مریم نواز پی پی 80 سے الیکشن میں حصہ لے رہی ہیں۔

مریم نواز نے لاہور کے حلقہ این اے 119 اور این اے 120 کے ساتھ لاہور سے پنجاب اسمبلی کے 3 حلقوں میں بھی کاغذات نامزدگی جمع کروائے گئے ہیں۔

عام انتخابات 2024ء میں حصہ لینے کیلئے کاغذاتِ نامزدگی جمع کروانے کا وقت ختم ہوچکا ہے، ملک بھر سے سیاسی جماعتوں کے امیدواران سمیت آزاد امیدواروں نے بھی اپنے کاغذات جمع کروائے۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.