چیئرمین پاکستان تحریک انصاف کے ترجمان قانونی امور نعیم پنجوتھا عمران خان سے ملاقات کیلئے اٹک جیل پہنچ گئے۔
ذرائع کے مطابق اٹک جیل انتظامیہ کے اہلکار نعیم پنجوتھا کو اپنی گاڑی میں بٹھاکر اندر لے گئے۔
چیئرمین پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے ترجمان قانونی امور نعیم پنجوتھا کو عمران خان سے اٹک جیل میں ملاقات کی اجازت مل گئی۔
اٹک جیل انتظامیہ نے چیئرمین پی ٹی آئی سے ملاقات کی اجازت دی۔
چیئرمین پی ٹی آئی سے صرف نعیم پنجوتھا کو ملاقات کی اجازت دی گئی۔
ذرائع کے مطابق نعیم پنجوتھا چیئرمین پی ٹی آئی سے پاور آف اٹارنی پر دستخط کرائیں گے۔
Comments are closed.