4 foot by 8 foot solar panel hookup gay clubs for hookups hookup Blooming Grove hookups skateboards shirts black gay hookup mature hookup app

بدھ14؍شوال المکرم 1442ھ26؍مئی 2021ء

نعمان نیاز نے کل شو نہیں ہونے دیا، علی محمد خان

وزیر مملکت برائے پارلیمانی امور علی محمد خان کا کہنا ہے کہ کل نعمان نیاز نے شو نہیں ہونے دیا، یہ کسی کے والد کا ٹی وی نہیں اور نہ کسی کے والد کا شو ہے، ملک کا صدر اور وزیراعظم بھی ایسا نہیں کہہ سکتا کہ’ میں شو نہیں کروں گا تو کوئی نہیں کرے گا‘۔

جیو نیوز کے پروگرام جیو پاکستان میں بات کرتے ہوئے وزیر مملکت علی محمد خان نے کہاکہ سرکاری ٹی وی کے اینکر نعمان نیاز کو ایک لاکھ بار سوچنا چاہئے تھا وہ جو بات کررہے تھے، جبکہ شعیب اختر نے اپنے مزاج کے خلاف شائستگی اور صبر سے کام لیا، نعمان نیاز نے حد کر دی، وہ اپنی حیثیت دیکھیں اور شعیب اختر کی حیثیت دیکھیں۔

ذرائع کے مطابق اسپیڈ اسٹار شعیب اختر کے ساتھ ہوئے تنازع کے لیے بنائی گئی انکوائری کمیٹی کا اجلاس ہوا۔

علی محمد خان نے کہا کہ شعیب نے ملک کا جھنڈا اونچا کیا ہے، اُن کی ایک بال نے ہندوستان قوم کو خاموش کیا، ٹی وی پروگرام میں نیشنل ہیرو کے ساتھ بین الاقوامی اسٹار تھے، دنیا دیکھ رہی تھی، خوشی کا سماں تھا۔

ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ کی مناسبت سے جاری شو کے دوران میزبان کی بدتمیزی کے بعد راولپنڈی ایکسپریس شعیب اختر ٹی وی شو سے اٹھ کر چلے گئے تھے۔

وزیر مملکت نے کہاکہ ووین رچرڈ زسمیت سب اسٹار آئے تھے، نیاز بہادر نے شو نہیں ہونے دیا، نعمان نیاز نے پانچ عہدے کیوں رکھے ہیں؟ انہوں نے اسٹار کی بے عزتی کی ہے، یہ شعیب کی نہیں قوم کی، میری بے عزتی ہے۔

پاکستان کرکٹ ٹیم کے سابق فاسٹ بولر اور سپر اسٹار…

وزیر مملکت نے کہاکہ ڈاکٹر نیاز کو سپورٹ کرنے والے سے کہتا ہوں ایسا نہ کریں، جو ہوگا سامنے آجائے گا، وزیراعظم بھی اس واقعہ پر افسردہ ہوئے ہیں کہ اسٹار کے ساتھ کیا کیا ہے ، کابینہ میں بھی یہ معاملہ زیر بحث آیا، سب نے افسوس کا اظہار کیا ہے۔

شعیب اختر نے سرکاری ٹی وی کے فیصلے پر ردعمل دیتے ہوئے کہا کہ میں نے 22 کروڑ پاکستانیوں کے سامنے خود استعفے کا اعلان کیا۔

ان کا کہنا تھا کہ کابینہ نے ایکشن لیا ہے، نعمان نیا زکو ہٹایا جائے، شعیب کو آف ایئر کرنا بہت ہی معیوب کام ہوا ہے، شعیب کو آف ایئر کرنا ایسا ہے کہ مظلوم کو سزا دی جائے، فواد صاحب نے کمیٹی بنائی ہے، اس معاملے کو منطقی انجام تک پہنچائیں گے۔

وزیر مملکت کا مزید کہنا تھا کہ شعیب اختر سے قوم پیار کرتی ہے، قوم شعیب اختر کے ساتھ کھڑی ہوئی ہے۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.